یوکرین،16مئی (ایجنسی) یوکرین کے وزیر داخلہ آرسن ایواکوف نے بتایا ہے کہ پولیس نے اُس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے Eurovision Song Contest کے دوران اسٹیج پر چڑھ کر اپنی پتلون اتار دی تھی۔ یہ واقعہ اتوار کے روز اُس وقت پیش آیا جب یوکرین کی گلوکارہ جمالا اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھیں۔ وزیر داخلہ کے مطابق اس حرکت کے دوران جسم پر آسٹریلوی پرچم لپیٹے ہوئے شخص کا نام وِٹالی سیڈیوک ہے اور وہ ایک ٹیلی وژن رپورٹر ہے۔
text-align: start;">دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے ٹی وی اسکرینوں کے ذریعے اس منظر کو دیکھا۔
یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نامناسب حرکت کا ارتکاب کرنے والے شخص کو 72 گھنٹوں کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے فیس بک صفحے پر تحریر کیا ہے کہ واقعے کے ذمے دار سیڈیوک کو جرمانے سے لے کر پانچ برس تک کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔